مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں صارفین کے لیے موبائل فون خریدنے سے پہلے اپنےچہرے کی شناخت کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق اب ہر نئے ٹیلی فون نمبر کو جاری کرنے سے پہلے صارف کے اصل نام کی رجسٹریشن لازمی ہے۔ آپریٹرز کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے صارف کے نام نیا ٹیلی فون نمبر یا موبائل سیٹ جاری نہ کریں جس کی فیس اسکینگ یا چہرے کی شناخت نہ ہو سکے۔نئے موبائل صارفین کو رجسٹر کرنے کے دوران ہی ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے صارفین کے چہرے کی اسکینگ کرنا ہوگی۔اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام بیجنگ سائبر اسپیس کنٹرول کو مزید سخت کرنے کی غرض سے کیا جا رہا ہے۔

چین میں صارفین کے لیے موبائل فون خریدنے سے پہلے اپنےچہرے کی شناخت کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
News Code 1895868
آپ کا تبصرہ