بھارت میں خاتون پولیس افسر نے شادی کا جھانسہ دیکر ڈاکو کو گرفتار کرلیا

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں بدنام زمانہ ڈاکو کو خاتون پولیس سب انسپکٹر نے شادی کی پیشکش کرکے دھوکے سے بلایا اور گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں بدنام زمانہ ڈاکو کو خاتون پولیس سب انسپکٹر نے شادی کی پیشکش کرکے دھوکے سے بلایا اور گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کےمطابق ریاست مدھیہ پردیش میں ہر بار پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہونے والے 55 سالہ بدنام زمانہ ڈاکو بل کرشنا چوبئے کو پولیس نے انوکھی حکمت عملی سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔قتل، ڈکیتی اور چوری کی درجنوں مقدمات میں مطلوب ڈاکو کی گرفتاری میں 30 سالہ خاتون سب انسپکٹر مدھاوی اگنی ہوتری نے مرکزی کردار ادا کیا۔ ڈاکو نے اپنے چیلوں سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے رشتہ ڈھونڈنے کا تذکرہ کیا تھا۔ ایک مخبر کے ذریعہ یہ خبر پولیس تک پہنچ گئی جس پر مدھاوی نے اپنی پرانی تصاویر اور شادی کی پیشکش کا خط مخبر کے ذریعہ ڈاکو تک پہنچایا، کچھ دنوں کی خط و کتابت کے بعد ڈاکو دام میں آگیا۔دونوں نے شادی سے قبل ایک دوسرے سے دوبدو ملاقات طے کی اور عین ملاقات کے دوران گھات لگائے سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی ٹیم نے ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔

News Code 1895865

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =