پاکستان اورسری لنکا کے تعلقات مضبوط اور دیرینہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکولمبو میں کہا ہے کہ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکولمبو میں کہا ہے کہ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا نے باہمی طور پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کولمبو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے نومنتخب صدر اور وزیراعظم دونوں پاکستان کے دوست ہیں، سری لنکا کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کروں گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی نئی قیادت کے نام صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی پیغام لیکر آیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کے وزیراعظم گزشتہ دو ادوار میں صدر بھی رہ چکے ہیں۔

News Code 1895860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =