کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے یعقوب آباد میں نامعلوم ملزمان کی گھر میں فائرنگ سے باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے، بعد ازاں 26 سالہ سمیع اللہ جان کی بازی ہارگیا جبکہ والد عبدالرقیب شدید زخمی ہے، ملزمان پیدل آئے اور پیدل ہی فرار ہوگئے۔صفورہ چورنگی کے قریب فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان نادر جاں بحق ہوگیا۔ گلشن اقبال چورنگی کے قریب گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر مارنےسے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

News Code 1895856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =