مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پر شدت پسندوں کے حملے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کےمطابق شدت پسندوں نےنائیجیریا کی سرحد کےقریب برکینا فاسو کےقصبے ہنتو کورا کے ایک پروٹیسٹینٹ چرچ میں سنڈے سروس کےدوران داخل ہو کر فائرنگ کی ۔ اس موقع پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے 14 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پر شدت پسندوں کے حملے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
News Code 1895855
آپ کا تبصرہ