پاکستانی وزير خارجہ کولمبو پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر کولمبو پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر کولمبو پہنچ گئے ہیں ۔ جہاں وہ سری لنکا کی نو منتخب قیادت سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مبارکباد کا پیغام بھی پہنچائیں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپکسا اور وزیراعظم مہندا راجا پکسے سے ملاقات کریں گے اور انہیں مبارک باد دیں گے۔ پاکستانی  وزیرخارجہ اپنے نومنتخب سری لنکن ہم منصب دنیش گوناوردھنے سے بھی علیحدہ ملاقات کریں گے۔  ملاقات میں دونوں فریقین باہمی تعلقات سمیت خطے کے معاملات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1895854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =