ایرانی مسلح افواج کی  دشمنوں کی سازشوں اور فتنوں کا مقابلہ کرنے کی تیاری مکمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے ایران کے خلاف دشمن ک گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے دشمنوں کی سازشوں اور فتنوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل تیاری کررکھی ہے اور اس سلسلے میں فوج کو تربیت بھی دی جاچکی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگومیں ایران کے خلاف دشمن ک گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے دشمنوں کی سازشوں اور فتنوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل تیاری کررکھی ہے اور اس سلسلے میں فوج کو تربیت بھی دی جاچکی ہے۔

ایرانی فوج کے سربراہ نے مہر نیوز کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں دشمن کے گوناگوں فتنوں اور خطرات  کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں مسلح افواج کی تیاری اور آمادگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی افواج نے مختلف جلسات میں دشمن کے فتنوں کے مختلف پہلوؤں کا بڑے غور و خوض سے جائزہ لے رکھا ہے اور ان کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی اور تدبیریں بھی طے کررکھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دشمنوں کے فتنوں کو ناکام بنانے کی راہیں بھی مشخص کی گئي ہیں اور ایرانی مسلح افواج ولی امر مسلمین کے فرمان کے مطابق ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

News Code 1895853

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha