اقوام متحدہ نے ہانگ کانگ میں مشتعل مظاہرین کی حوصلہ افزائی کی، چین

چین نے ہانگ کانگ میں جاری پر تشدد حکومت مخالف مظاہروں کا الزام اقوام متحدہ پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے ادارے کی سربراہ مچل بَچلیٹ شہریوں کو اکسا کر امن و امان کی صورت حال کو تہہ و بالا کرنے میں ملوث ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے ہانگ کانگ میں جاری پر تشدد حکومت مخالف مظاہروں کا الزام اقوام متحدہ پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے ادارے کی سربراہ مچل بَچلیٹ شہریوں کو اکسا کر امن و امان کی صورت حال کو تہہ و بالا کرنے میں ملوث ہیں۔

اقوام متحدہ میں چینی مشن نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق ہائی کمشنر مِچل بَچلیٹ نے اپنے ایک تازہ کالم میں ہانگ کانگ میں جاری صورت حال پر نامناسب رائے دی تھی جس سے مشتعل اور پر تشدد مظاہرین کی حوصلہ افزائی ہوئی۔  اقوام متحدہ کی اہلکار کی اس قسم کی رائے عالمی تنظیم کے چارٹر کے بھی منافی ہے۔

 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق ہائی کمشنر مِچل بَچلیٹ نے ’ساؤتھ چائنامارننگ پوسٹ‘ میں اپنے ایک تازہ مضمون میں ہانگ کانگ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین کو پولیس اور طاقت کے ذریعے کچلنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور طاقت کے بے دریغ استعمال پرہانگ کانگ کی چین نواز حکومت پر تنقید بھی کی تھی۔ 

واضح رہے کہ ہانگ کانگ کی چین نواز حکومت نے ایک متنازع بل منظور کیا تھا جس کے تحت چین کو مطلوب ملزمان کو ان کے حوالے کرنے کی راہ ہموار ہوتی ہے جب کہ ایسے ملزمان سے تفتیش اور قانونی کارروائی بھی چین میں ہوگی جس پر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جو تمام تر سیکیورٹی رکاوٹوں کے باوجود تاحال جاری ہیں۔

News Code 1895844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =