پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 5 خواتین ہلاک

پاکستان کے ضلع مظفر کڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلع مظفر کڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔  اطلاعات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں ہیڈ تونسہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 خواتین موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خواتین دو ٹریکٹر ٹرالیوں پر کپاس چننے جا ہی تھیں۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

News Code 1895834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =