کشمیر میں سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے 2 بھارتی فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے سیاچن میں بھارتی فوج کے قافلے پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے سیاچن میں بھارتی فوج کے قافلے پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی سیاچن گلیشیئر کے علاقے میں18 ہزار فٹ کی بلندی پر بھارتی فوج کا قافلہ معمول کی گشت پر تھا، اس دوران اچانک برفانی تودہ گرگیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کی گاڑی ملبے تلے دب گئی اور دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور برف میں دبے اہلکاروں کو باہر نکال کر طبی امداد فراہم کی اور قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج دونوں اہلکار جسم کا درجہ حرارت خطرناک حد تک گر جانے کے باعث دم توڑ گئے۔

News Code 1895826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =