فلپائن میں پولیس آفیسرجان دیکر سیکڑوں طلباء کو بچا لیا

فلپائن میں پولیس آفیسر جیسن مگنو نے گرنیڈ کو اپنے جسم میں دبا کر دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی اور اس نے اپنی جان دیکر سیکڑوں طلباء کو بچا لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  فلپائن میں پولیس آفیسر جیسن مگنو نے گرنیڈ کو اپنے جسم میں دبا کر دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی اور اس نے اپنی جان دیکر کالج کے سیکڑوں طلباء کو ہولناک حادثے سے بچا لیا۔ اطلاعات کے مطابق فلپائن کے انیتاؤ کالج میں گرنیڈ کی موجودگی کی اطلاع پر دو پولیس آفیسرز موقع پر پہنچے، گرنیڈ کو ناکارہ بنانے میں ناکامی پر ایک آفیسر جیسن مگنو نے انسانی ڈھال بنتے ہوئے گرنیڈ کو سینے سے لگالیا اور اپنی جان دیکر سیکڑوں طلبا کو بچالیا۔ جیسن مگنو نے گرنیڈ کو ہاتھوں میں تھام کر اپنے سینے سے بھینچ لیا اور اکڑوں بیٹھ کر اپنی رانوں کو بھی سینے سے لگالیا تاکہ دھماکہ کا سارا اثر ان کا جسم جھیل لے۔ زوردار دھماکے میں جیسن کی موت واقع ہوگئی اور ان کے ساتھی سمیت 10 طلبا و اساتذہ زخمی ہوگئے۔  فلپائن میں پولیس آفیسر کو ہیرو قرار دیا جارہا ہے اور حکومتی سطح پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پولیس نے گرنیڈ پھینکنے والے ملزمان کی سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

News Code 1895824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =