بھارت میں سفاک باپ نے 3 کمسن بچوں کو قتل کردیا

بھارت میں نشے کے عادی سفاک باپ نے اپنے 3 کم سن بچوں کو پنکھے سے لٹکا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں نشے کے عادی سفاک باپ نے اپنے 3 کم سن بچوں کو پنکھے سے لٹکا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان میں اہل محلہ کی جانب سے اطلاع دینے پر پولیس کو گھر سے 7 سالہ سیما، 5 سالہ منیشا اور 3 سال وشال کی پھندا لگی لاشیں ملی ہیں۔ تینوں کو نشے کے عادی باپ نتھو رام نے ہمیشہ کے لیے موت کی نیند سلادیا۔شہر ناگور کے پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ بچوں کی مزدور ماں چوکا دیوی کام سے گھر واپس آئی تو تینوں بچے پنکھے سے لٹکے ہوئے تھے۔ ماں کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی۔ قاتل باپ فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔

News Code 1895823

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =