صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میںم تعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میںم تعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیارے گذشتہ کئی روز سے صوبہ صعدہ کے شہری علاقوں پر مجرمانہ بمباری جاری رکھے ہوئےہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی طیاروں نے صعدہ کے علاقوں باقم اور الظاہر پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمي ہوگئے ہیں

News Code 1895813

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =