ترک صدرنے فرانسیسی صدر کو مردہ دماغ قراردیدیا

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ایک حالیہ بیان کے جواب میں ترک صدر طیب اردوغان نے انہیں " مردہ دماغ " قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون  کے ایک حالیہ بیان کے جواب میں ترک صدر طیب اردوغان نے انہیں " مردہ دماغ "  قرار دے دیا ہے۔ اس سے فرانسیسی صدر میکرون نے ایک انٹرویو میں شام کے حوالے سے ترکی پرتنقید کرتے ہوئے اس کی حکمتِ عملی کو ’’احمقانہ‘‘ کہا تھا جبکہ نیٹو کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی اوقیانوس کے ممالک کی یہ تنظیم مر رہی ہے اور اس کے رکن ممالک میں باہمی تعاون کا شدید فقدان ہے۔ اس کے برعکس، میخواں کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کو ایک نئے اور بہتر فوجی اتحاد کی ضرورت ہے۔

 گزشتہ روز اس بیان کا جواب دیتے ہوئے ترک صدر طیب اردوغان نے کہا کہ نیٹو کے بارے میں میکرون کا بیان ان کی سطحی اور بیمار سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔ ’’فرانسیسی صدر کو چاہیے کہ وہ پہلے اپنا معائنہ کرائیں کہ کہیں وہ خود ہی" ’مردہ دماغ‘ تو نہیں" اردوغان نے سخت الفاظ میں میخواں پر تنقید کرتے ہوئے کہا۔

 طیب اردوغان کے اس بیان پر فرانس نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے فرانسیسی صدر کی ’’توہین‘‘ قرار دیا ہے۔ پیرس میں تعینات ترک سفارت کار کو فرانسیسی وزارتِ خارجہ میں طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ جو کچھ بھی صدر میخواں نے کہا، وہ ایک بیان اور سرکاری مؤقف تھا جبکہ اردوان نے اس کا جواب توہین آمیز الفاظ سے دیا ہے جو انتہائی نامناسب ہے۔

News Code 1895811

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =