بھارت میں 55 سالہ خاتون کا بہمیانہ قتل

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 55 سالہ خاتون کو اُن کے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنا کر بری طرح تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 55 سالہ خاتون کو اُن کے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنا کر بری طرح تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مطابق وسطی دہلی کے علاقے گلابی باغ میں اکیلے رہنے والی 55 سالہ خاتون کی نیم برہنہ لاش ان کے گھر سے ملی ہے۔ خاتون نے گھر میں ایک دکان کھول رکھی تھی اور یہی اس کا ذریعہ معاش تھا۔صبح جب خاتون نے دکان نہیں کھولی تو پڑوسی نے کافی دیر تک دروازہ بجایا اور جواب نہ آنے پر پولیس کو فون کیا۔ پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو کمرے میں 55 سالہ خاتون کو نیم برہنہ حالت میں مردہ پایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر بہیمانہ تشدد کے نشانات ہیں جب کہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے، واردات میں کسی جاننے والے کے ملوث ہونے کے قوی امکان ہے۔ پولیس لاش پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

News Code 1895808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =