لندن میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

برطانوی دارالحکومت لندن میں برج کے قریب پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں برج کے قریب پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق  پولیس نے چاقو بردار شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق لندن برج پر کچھ لوگ آپس میں جھگڑ رہے تھے جسے دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچی اور پھر فائرنگ ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لندن برج پر ایک چاقو بردار شخص لوگوں پر حملہ کررہا تھا اور کچھ لوگوں نے حملہ آور کو گھیر لیا تھا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ چاقو کے وار سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔چاقو بردار شخص لوگوں پر حملہ کرنا چاہتا تھا، فائرنگ کے بعد لندن برج کو سیل کردیا گیا، جبکہ لندن برج کا اسٹیشن بھی بند کرا دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے لندن برج کے اطراف کی سڑکیں بھی بند کرادیں ۔

News Code 1895798

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =