امریکہ کی ایک پارک میں آگ لگنے سے 10 جانور ہلاک

امریکہ میں ایک وائلڈ لائف پارک میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 10 جانور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسو سی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک وائلڈ لائف پارک میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 10 جانور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے ايک وائلڈ لائف پارک کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، آگ کے شعلوں نے سفاری پارک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سفاری پارک میں موجود جانور اپنی جان بچانے کے لیے اِدھر اُدھر بھاگتے رہے لیکن کہیں جائے پناہ نہیں ملی۔ ریسکیو عملے نے 4 گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران تین زرافے، تین افریقی بوگو (دھاری دار ہرن) اور ایک سپرنگبوک ہرن سمیت 10 جانور بری طرح جھلس کر ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں جانوروں کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ایک زیبرا کسی طرح سفاری پارک سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا جسے عملے نے پکڑ لیا ہے۔

News Code 1895793

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =