امریکی حکام  سرکاری طور پر قوموں کی آزادی اور استقلال کی توہین کرتے ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کی طرف سے ٹوئیٹر بیان میں کہا گیا ہے کہ " رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ افغانستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: امریکی حکام سرکاری طور پر قوموں کی آزادی اور استقلال کی توہین کرتے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی  کے دفتر کی طرف سے ٹوئیٹر بیان میں کہا گیا ہے کہ " رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ افغانستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: امریکی حکام سرکاری طور پر قوموں کی آزادی اور استقلال کی توہین کرتے ہیں ۔

رہبر معظم سے منقول ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ "  امریکی حکام بغیر اجازت کے اور مخفیانہ طور پر ایک ملک میں داخل ہوتے ہیں جیسے عراق وغیرہ ، نہ اس ملک کی حکومت سے اجازت لیتے ہیں نہ حکومت کے عہدیداروں سے ملاقا کرتے ہیں  نہ اس ملک کے دارالحکومت کا دورہ کرتے ہیں ۔ اس ملک میں موجود اپنے فوجی اڈے میں جاتے ہیں اور پھر وہیں سے واپس ہوجاتے ہیں۔ اس طرح امیرکی حکام قوموں کے استقلال اور آزادی کی توہین اور عالمی قوانین کو پامال کررہے ہیں " ۔ مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کل رات مخفیانہ اور غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے۔ جہاں اس نے امریکی فوجی اڈے پر افغان صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

News Code 1895792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =