پاکستان اور چین کی سرحد 4 ماہ کے لئے بند

شدید برف باری کے باعث پاکستان اور چین کی سرحد تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے کل سے4 ماہ کے لیے بند کر دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شدید برف باری کے باعث پاکستان اور چین کی سرحد تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے کل سے4 ماہ کے لیے بند کر دی جائے گی۔ سطح سمندر سے 16 ہزار فٹ بلندی پر واقع پاک چین بارڈر 4 ماہ کےلئےکل سےبند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ، تاہم اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان ضروری ڈاک کا تبادلہ جاری رہے گا۔ پاکستان اور چین کے درمیان سرحد کو ہر سال بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت 4 ماہ کے لیے بند کیا جاتا ہے۔  واضح رہے کہ بند کیا گیا بارڈر یکم اپریل 2020ء کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

News Code 1895790

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =