یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے ہیلی کاپٹر کو سرنگوں کردیا

یمنی قبائل اور فورسز نے عسیر کے علاقہ میں سعودی عرب کے ہیلی کاپٹر کو سرنگوں کردیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی قبائل اور فورسز نے عسیر کے علاقہ میں  سعودی عرب کے ہیلی کاپٹر کو سرنگوں کردیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کے سرحدی علاقے میں ایک سعودی ہیلی کاپٹر کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ گرکر تباہ ہوگیا جبکہ دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

News Code 1895787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =