لاہور ميں رکشہ میں بم دھماکے سے 5 افراد زخمی

پاکستان کے شہر لاہور کے علاقہ چوبرجی کے قریب رکشہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے علاقہ چوبرجی کے قریب رکشہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ سے رکشہ مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جائے وقوعہ سے ڈیوائس ملی ہے اور رکشے پر چھرے کے نشان ہیں۔ ایس پی سول لائنز دوست محمد، ڈی ایس پی،ایس ایچ او اور متعلقہ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

News Code 1895785

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =