صوبہ پنجاب میں 2 کمسن بچیوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی کے تھانہ صدر کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 کمسن بچیوں کو مبینہ طور پراغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی کے تھانہ صدر کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 کمسن بچیوں کو مبینہ طور پراغوا  کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔ بچیوں کے ورثاء نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، ڈی پی او وہاڑی موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ آر پی او ملتان نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق تھانہ صدر میلسی کی حدود میں واقع بستی چمن آباد کی رہائشی بچیوں 7 سالہ ثانیہ اور 6 سالہ فوزیہ کو گزشتہ روز مسجد میں قرآن کے درس میں جاتے ہوئے راستے میں سے اغوا کر لیا گیا تھا جن کی گمشدگی کا مقدمہ بچیوں کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا تھا۔ آج صبح اغواء ہونے والی دونوں بچیوں کی لاشیں ان کی بستی کے قریب واقع مکئی کے کھیت سے مل گئیں۔

News Code 1895782

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =