پاکستانی پولیس نے ڈاکوؤں کے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا

پاکستان میں گوجرانوالہ پولیس نے فیصل آباد اور جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں کا چار رکنی گروہ گرفتارکرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں گوجرانوالہ پولیس نے فیصل آباد اور جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں کا چار رکنی گروہ گرفتارکرلیا۔ گوجرانوالہ کے سی پی او ڈاکٹر معین مسعود کے مطابق چار رکنی گروہ کو فیصل آباد اور جھنگ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے ملزمان پولیس وردیاں پہن کر شہریوں کو چیکنگ کے بہانے روکتے اور پھر اسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے۔سی پی او کے مطابق ملزمان گوجرانوالہ میں بھی کئی وارداتیں کر چکے ہیں۔

News Code 1895780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =