فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیر قانون و انصاف کے عہدے کا حلف اٹھالیا

پاکستان میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیر قانون و انصاف کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیر قانون و انصاف کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔پاکستانی صدر عارف علوی نے ایوان صدر میں فروغ نسیم سے حلف لیا۔ تقریب میں وکلا، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم نے تین روز پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ وہ سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے مقدمے کی پیروی کے لیے مستعفی ہوئے تھے۔

کیس لڑنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل ہونے کی منظوری دی جس پر انہوں نے آج حلف اٹھالیا۔

News Code 1895778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =