برازیل کے سابق صدر کو منی لانڈرنگ کیس میں 17 سال قید کی سزا

برازیل کی عدالت نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیس میں سابق صدر لوئز اناکیو لولا ڈی سلوا کی سزا کی توثیق کرتے ہوئے17 سال قید کا حکم دے دیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کی عدالت نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیس میں سابق صدر لوئز اناکیو لولا ڈی سلوا کی سزا کی توثیق کرتے ہوئے17 سال قید کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سابق صدر لوئز اناکیو لولا ڈی سلوا پر گھر کی تزئین و آرائش کے لئے رشوت لینے کا الزام ہے لیکن انہوں نے ہمیشہ اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس گھر سے ان کا کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ گھر ان کے دوست کا ہے۔ اپیل کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل بنچ نے لولا کو قصوروار ٹہراتے ہوئے ان کی پہلے سے موجود سزا جو کہ 12 سال 11 ماہ تھی،کو بڑھا کر 17 سال ایک ماہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

News Code 1895776

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =