عراق میں بہت بڑے فتنہ کا سلسلہ جاری

عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے عراق کے موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں بہت بڑے فتنہ کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے عراق کے موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں بہت بڑے فتنہ کا سلسلہ جاری ہے۔

عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ عراق میں بہت بڑے فتنہ کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور مظاہرین پر نقاب پوش اور نامعلوم  افراد نے حملے کئے ۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی نے ایک بہت بڑے فنتہ کا انکشاف کیا ہے اس فتنہ میں عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ عادل عبدالمہدی نے کہا کہ دباؤ کے باوجود وہ عراقی عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ مظاہروں  میں گرفتارہونے والے 2500 افراد کو آزاد کردیا گیا ہے۔

News Code 1895739

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =