ایرانی وزیر خارجہ ظریف کی طالبان کے نمائندہ وفد سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ انھوں نے حال ہی میں طالبان کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ انھوں نے حال ہی میں طالبان کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں افغانستان کی مختلف تنظیموں اور شخصیات کے ساتھ  ملاقات ہوتی رہتی ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک ٹوئیٹر میں کہا تھا کہ طالبان کے ایک وفد نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

News Code 1895736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =