امریکہ میں تین بےگناہ قیدی 38 سال بعد آزاد/ امریکی انصاف کا نمونہ

امریکہ میں تین بے گناہ قیدیوں کو 38 سال بعد آزاد کردیا گیا ہے ان افراد کو جھوٹے الزامات اور مقدمات کا سامنا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے شہر بالٹیمور میں تین بے گناہ قیدیوں کو 38 سال بعد آزاد کردیا گیا ہے ان افراد کو جھوٹے الزامات اور مقدمات کا سامنا تھا۔ ان بے گناہ افراد پر 1984 میں 14 سالہ لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ جب 14 سالہ مقتول کو قتل کیا گیا تھا اس وقت یہ افراد بھی کم عمر تھے اور پولیس نے ان تین سیاہ فام افراد کو گرفتار کرلیا تھا اوراس کیس میں  تمام گواہوں نے اپنی گواہی کو واپس لے لیا ہے۔

News Code 1895735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =