مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف مارک میلی سعودی عرب کے دورے کے بعد عراق پہنچ گئے ہیں ، جہاں اس نے عراقی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق مارک میلی کو حال ہی میں امریکی فوج کے اعلی ترین عہدے پر فائز کیا گیا ہے جس کے بعد اس نے مشرق وسطی میں امریکہ کے اتحادی ممالک کے دورے کا آغاز کیا ہے مارک میلی نے عراق سے قبل، بحرین ، اسرائیل اور سعودی عرب کے حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف سعودی عرب کے دورے کے بعد عراق پہنچ گئے ہیں ، جہاں اس نے عراقی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 1895728
آپ کا تبصرہ