روس کا شامی کردوں کو امریکہ پر اعتماد کرنے کے سلسلے میں انتباہ

روس کے وزیر خارجہ نے شامی کردوں کو امریکہ پر اعتماد کرنے کے سلسلے میں خبردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  نے شامی کردوں کو امریکہ پر اعتماد کرنے کے سلسلے میں خبردار کیا ہے۔ لاوروف نے کردوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنی باتوں پر عمل کریں اور امریکہ پر اعتماد کرنے اور مشکوک اقدامات انجام دینے سے گریز کریں۔ روسی وزیر خارجہ نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے شمال میں بعض کرد تنظیمیں غیر تعمیری اقدامات انجام دے رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ شام سے امریکی فوج کے انخلا اور ترکی کی طرف سے کردوں پر فوجی یلغار کے بعد شامی کرد خود امریکہ کو خائن قرار دے چکے ہیں۔

News Code 1895718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha