محمد بن سلمان کل امارات کا دورہ کریں گے

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کل متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الاخباریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کل متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ ابوظہبی میں محمد بن سلمان کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ محمد بن سلمان نے گذشتہ سال بھی متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور ابو ظہبی کے ولیعہدشیخ محمد بن زاید سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کا اہم اتحادی ملک ہے۔

News Code 1895714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =