مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے صوبہ ادلب میں دہشت گرد کیمیاوی حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس کے پاس ایسی اطلاعات ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ شام کے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گرد کیمیاوی ہتھیاروں سے حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے اس فرضی حملے کی فلم بنانے کے لئے ادلب کے بعض افراد کا انتخاب بھی کرلیا ہے۔ دہشت گرد اس حملے کی ذمہ داری شام پر عائد کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے صوبہ ادلب میں دہشت گرد کیمیاوی حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
News Code 1895709
آپ کا تبصرہ