مہر خبررساں ایجنسی العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرس نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیل کی مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سکیورٹی کونسل میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے اسرائیل کے جنگي طیاروں کی طرف سے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ گوٹپرس نے کہا کہ رواں برس ميں اسرائیل نے 787 بار لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرس نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیل کی مذمت کی ہے۔
News Code 1895695
آپ کا تبصرہ