امریکہ کے کیمیاوی ہتھیار عالمی امن و  سلامتی اور صلح کے لئے خطرہ ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی امور اور حقوق کے معاون نے کہا ہے کہ امریکہ واحد ملک ہے جس کے پاس کیمیاوی ہتھیار موجود ہیں اور امریکی کیمیاوی ہتھیار عالمی امن و سلامتی اور صلح کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی امور اور حقوق کے معاون غلام حسین دھقان نے کہا ہے کہ  امریکہ واحد ملک ہے جس کے پاس کیمیاوی ہتھیار موجود ہیں اور امریکی کیمیاوی ہتھیار عالمی امن و سلامتی اور صلح کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی امور اور حقوق کے معاون غلامحسین دھقانی نے کیمیاوی ہتھیاروں کے 24 ویں بین الاقوامی کنونشن سے خطاب میں ایران پر عراق کے سابق معدوم صدرصدام کی طرف سے کیمیاوی ہتھیاروں کے حملوں کی  32 ویں سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کیمیاوی ہتھیاروں کے اثرات آج بھی نمایاں ہیں اور اس سلسلے میں بین الاقوامی امداد ناکافی اور ناچيز ہے۔ دھقانی نے کہا کہ امریکہ دیگر ممالک کو بھی کیمیاوی ہتھیار فراہم کررہا ہے جس کے نتیجے میں عالمی امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ اور عالمی اداروں کو کیمیاوی ہتھیاروں کو نابود کرنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات انجام دینے چاہییں ۔

News Code 1895693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =