صدر اردوغان قطر کے دورے پر روانہ

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان قطر کے دورے پر دوحہ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان قطر کے دورے پر  دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ ترکی کے صدر اس سفر میں قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ قطر کے خلاف سعودی عرب کی سنگین پابندیوں کے بعد ترکی اور قطر کے باہمی تعلقات مضبوط اور مستحکم ہوگئے ہیں اور ترکی قطر کا بڑا تجارتی شریک بن گیا ہے۔ ترکی اور ایران کی حمایت کے بعد سعودی عرب قطرپر بہت بڑا فوجی حملہ کرنے میں ناکام ہوگیا۔

News Code 1895678

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =