حامد کرزائی کا افغانستان کی صورتحال کے بارے میں انتباہ

افغانستان کے سابق صدرحامد کرزائی نے افغانستان کی صورتحال اور بحران کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے سابق صدرحامد کرزائی نے افغانستان کی صورتحال اور بحران کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ افغانستان کے سابق  صدر کرزائی نے کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان بحران کی جانب بڑھ رہا ہے اور افغان حکومت کو اس بحران پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ حامد کرزائی نے کہا کہ وہ صدر اشرف غنی کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ اور صدر اشرف غنی کو ملکی حالات کا غور سے جائزہ لینا چاہیے اور عوام کے ساتھ رابطہ قوی اور مضبوط بنانا چاہیے۔

News Code 1895677

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =