صدر روحانی بدھ کے دن مشرقی آذربائیجان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی بروز بدھ صوبہ مشرقی آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی بروز بدھ صوبہ مشرقی آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔صدر حسن روحانی اس سفر میں 7 تعمیراتی اور خدماتی پراجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ پروگرام کے مطابق صدر حسن روحانی کو آج بروز پیر مشرقی آذربائیجان کے دورے پر روانہ ہونا تھا صدر حسن روحانی نے اپنی بہن مرحومہ صدیقہ فریدون کے انتقال اور تجہیز و تکفین  کی وجہ سے 48 گھنٹے کے لئے صوبہ مشرقی آذربائیجان کا دورہ مؤخر کردیا ، صدر روحانی اب بدھ کے دن مشرقی آذربائیجان کا دورہ کریں گےصدر روحانی اس سفر میں میانہ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

News Code 1895668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =