مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ بعض علاقائی ممالک غیر علاقائی فوجیوں کو خطے میں دعوت دیکر علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرین اجلاس میں ایران کے خلاف جاری بیان کو مردود قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردگروہوں کی تشکیل ، تربیت اور ترویج کرنے والے ممالک غیر علاقائی طاقتوں کو خطے میں دعوت دیکر علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت و جارحیت اور ہزاروں بے گناہ یمنی عربوں کا قتل عام تاریخ میں ہمیشہ کے لئے باقی رہےگا۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ سعودی عرب، بحرین اور امارات نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر دہشت گرد گروہوں کی داغ بیل ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آج بھی وہ دہشت گردوں کے حامی اور پشتپناہ ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بعض علاقائی ممالک غیر علاقائی فوجیوں کو خطے میں دعوت دیکر علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
News Code 1895660
آپ کا تبصرہ