ایران کے بعض ہمسایہ ممالک کو امریکی آلہ کار بننے اور شرارت سے دستبردار ہوجانا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل فدوی نے بعض ہمسایہ ممالک کو شرارت سے دستبردار ہونے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے بعض ہمسایہ ممالک کو امریکہ کا آلہ کار بننے سے اجتناب کرنا چاہیےامریکہ کی حمایت انھیں کوئی فائدہ نہیں پہنچائےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل فدوی نے بعض ہمسایہ ممالک کو شرارت سے دستبردار ہونے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے بعض ہمسایہ ممالک کو امریکہ کا آلہ کار بننے سے اجتناب کرنا چاہیےامریکہ کی حمایت انھیں کوئی فائدہ نہیں پہنچائےگی۔

جنرل فدوی نے ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے ساتھ امریکہ کی دشمنی کو 40 سال ہوگئے ہیں اورانقلاب اسلامی نے امریکہ کو گذشتہ 40 برسوں میں مختلف محاذوں پر شکست سے دوچار کیا ہے اور ہم اقتصادی محاذ پر بھی امریکہ کو شکست سے دوچار کرنے کا عزم مصمم کئے ہوئے ہیں۔

جنرل فدوی نےایران میں حالیہ بلوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امرکیوں نے دیکھ لیا کہ ہم نے کس طرح ان کے پروردہ اور تربیت یافتہ افراد کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر جمع کرلیا اور اس سلسلے میں ہم نے امریکہ اور اس کے آلہ کار اتحادیوں کے شوم اور ناکام منصوبے کو بری طرح ناکام بنادیا۔

جنرل فدوی نے کہا کہ دشمن کو ہمارا وہی 40 سالہ پرانا پیغام اس فرق کے ساتھ ہے کہ ہم ہر روز مضبوط اور قوی ہورہے ہیں اور آج ہم دشمن کی ہر سازش اور اس کے ہر حملے کو ناکام بنانے کے لئے پہلے سے کہيں زیادہ قوی اور مضبوط ہیں۔

جنرل فدوی نے کہا کہ ایران میں ہونے والے حالیہ بلوؤں اور شرارتوں میں امریکی، فرانسیسی، برطانوی اور سعودی شرپسند عناصر ملوث تھے جنھیں ہم نے 48 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا۔

جنرل فدوی نے کہا کہ فرانس میں گذشتہ 11 مہینوں سے عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور فرانسیسی حکومت اپنے ملک میں ہونے والے احتجاج کے مقابلے ميں بالکل ناکام ہوگئی ہے۔

جنرل فدوی نے کہا کہ دشمنوں نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران میں ہونے والے حالیہ بلوؤں کے پيجھے ان کا ہاتھ ہے۔

انھوں نے کہا کہ دشمنوں نے ایرانی عوام کے احتجاج کو اغوا کرنے کی کوشش کی لیکن ایرانی عوام نے ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ دشمنوں کی کوشش کو ناکام بنادیا اور امریکی ، سعودی، صہیونی ، برطانوی اور فرانسیسی بلوائیوں اور شر پسندوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔  جنرل فدوی نے کہا کہ ایرانی عوام دشمن کی ہر سازش اور فتنہ کو ناکام بنانے کے لئے آمادہ ہیں۔

News Code 1895650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =