ترکی کا ابوظہبی کے ولیعہد کے مشیردحلان کی گرفتاری پر 7 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان

ترکی کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی کے ولیعہد محمد بن زاید کے مشیرمحمد دحلان کی گرفتاری میں تعاون فراہم کرنے والے شخص کو 7 لاکھ ڈالرکا جائزہ دیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی کے ولیعہد محمد بن زاید کے مشیرمحمد دحلان کی گرفتاری میں تعاون فراہم کرنے والے شخص کو 7 لاکھ ڈالرکا جائزہ دیا جائےگا۔ ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ محمد دحلان اماراتی مزدور ہے جو ترکی کو مختلف دہشت گردانہ حملوں میں مطلوب ہے۔ ترک وزیر داخلہ سویلو نے کہا کہ محمد دحلان ترک صدر اردوغان کے خلاف 2016 میں ہونے والے فوجی کودتا میں بھی ترکی کو مطلوب ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد دحلان فلسطینی تنظیم فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور وہ ابو ظہبی کے ولیعہد محمد بن زاید کے سکیورٹی مشیر بھی ہیں۔

News Code 1895646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =