مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے شام کے شمال میں واقع شہر عین العرب کے اطراف میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کرد ملیشیا کے 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ کرد ملیشیا کے ٹھکانوں پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گيا ہے۔ ادھر شام کی خبررساں ایجنسی سانا کا کہنا ہے کہ ترکی نے کل بھی تل ابیض کے ایک گاؤں قرنفل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ