مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ نے شام پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی حمایت کی ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس کے لئے اسرائیل کی سلامتی اہم ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے شام میں مغربی ممالک کے پروردہ دہشت گردوں کے خلاف ایران کے اقدامات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران شام کے امور میں مداخلت کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اس سے قبل روس کے نائب وزیر خارجہ نے شام پر اسرائیلی حملے کو غلط اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا تھا۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے شام پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی حمایت کی ہے۔
News Code 1895566
آپ کا تبصرہ