یمن کے کوسٹ گارڈز نے 3 کشتیوں کو ضبط کرلیا

یمن کے کوسٹ گارڈز نے یمن کی سمندری حدود میں سعودی عرب کی کشتی سمیت تین کشتیوں کو ضبط کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے کوسٹ گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  یمن کی سمندری حدود میں  سعودی عرب کی کشتی سمیت تین کشتیوں کو ضبط کرلیا ہے۔ یمنی فوج کے بیان کے مطابق ان کشتیوں کو متنبہ کیا گیا تھا لیکن انھوں نے یمنی فوج کے انتباہ پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے بعد تینوں کشتیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ضبط شدہ کشتیوں میں ایک کشتی سعودی عرب سے متعلق ہے۔ یمنی کوسٹ گارڈز کے مطابق کشتیوں کو الصنیب بندرگاہ کی طرف ہدایت کی گئی جہاں قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

News Code 1895514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =