امریکی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی قوانین کو مذاق بنادیا ہے

فلسطینی وزير اعظم نے یہودی بستیوں کی تعمیر کے سلسلے میں امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کا مذاق قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی وزير اعظم محمد اشتیہ نے یہودی بستیوں کی تعمیر کے سلسلے میں امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیر قانونی ہے اور امریکی وزیر خارجہ بین الاقوامی قوانین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ فلسطینی وزير اعظم نے کہا کہ امریکی حکام فلسطین کے بارے میں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خآرجہ نے کہا ہے کہ مغربی پٹی میں یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کے خلاف نہیں ہے۔

News Code 1895513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =