ایرانی حکومت کو عوام کی مشکلات کو کم کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیٹرول کی کوٹہ بندی اور قیمت میں اضافہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکومت کو عوام کی اقتصادی مشکلات کو کم کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے اور پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ سے دوسری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیٹرول کی کوٹہ بندی اور قیمت میں اضافہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکومت کو عوام کی اقتصادی مشکلات کو کم کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے اور پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ سے دوسری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایندھن کے مصرف اور مدیریت کے سلسلے ماہرین کے نظریات متفاوت ہیں اور میں نے کہا تھا کہ ایران کی تینوں قوا کے سربراہان اس سلسلے میں جو فیصلہ کریں گے میں اس کی حمایت کروں گا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: تینوں قوا کے سربراہان نے ماہرین کے نظریات کے مطابق ایک فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ نافذ ہونا چاہیے۔ قدرتی طور پر عوام کے بعض حلقوں میں اس بارے میں تشویش پائی جاتی ہے اور انھیں اس فیصلے سے نقصان ہوگا لیکن حکومتی املاک کو نقصان پہنچانا شرپسند عناصر کا کام ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومت پر زوردیا کہ وہ عوام کی اقتصادی مشکلات کو کم کرنے پر توجہ مبذول کرے اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو دوسری اشیاء کی قیمتوں کے اضافہ کا باعث بننے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکومت اور عوام کو ہوشیار رہنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: امن و سلامتی سے منسلک اداروں کو بھی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے اور عوام کو شرپسند عناصر سے دور رہنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

News Code 1895458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =