سعودی عرب میں کرپشن میں ملوث 5 ملزمان کو 32 برس قیدکی سزا

سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی کے 5 ملزمان کے خلاف 32 برس قید اور 90 لاکھ ریال جرمانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی کے 5 ملزمان کے خلاف 32 برس قید اور 90 لاکھ ریال جرمانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔سعودی عرب میں قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کے اعلان پر عمل درآمد شروع کردیا گیاہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی کے 5 ملزمان کے خلاف 32 برس قید اور 90 لاکھ ریال جرمانے کے احکامات جاری کردیئے، ملزمان کو قومی دولت لوٹنے، سرکاری اثاثوں میں خرد برد اور دیگر الزامات کا سامنا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے عیاش اور کرپٹ ولیعہد محمد بن سلمان کے بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثے موجود ہیں جنھیں ملک میں واپس لانے کا کوئی قدم نہین اٹھایا جارہا ہے بلکہ محمد بن سلمان کی مخالفین کے آثاثوں پر نظریں جمی ہوئی ہیں۔

News Code 1895449

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =