بنگلہ دیش میں کشمیری عوام کے حق میں بینرز نصب

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اہم عوامی مقامات پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف بینرز لگ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اہم عوامی مقامات پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف بینرز لگ گئے۔ اطلاعات کے مطابق پانچ اگست کے بھارتی فیصلے کے بعد مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے دنیا بھر میں اجاگر ہونے کے سلسلہ تیزی سے کام جاری ہے اور ہر ملک میں اس کی مذمت کی جا رہی ہے۔ یہاں تک کہ اب سابق مشرقی پاکستان اور بھارت کے حمایت یافتہ بنگلہ دیش میں بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں آواز بلند ہونا شروع ہو گئی۔ بھارتی نواز بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے دورحکومت میں بھی ملک کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بھارت مخالف پوسٹر آویزاں کر دیئے گئے۔ ڈھاکہ کے اہم اور نمایاں مقامات پر آویزاں کیے گئے پوسٹروں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا ہے اور تصاویر پر کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے مظالم اور تشدد کو دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹر پر بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے والد شیخ مجیب الرحمان کی تصاویر بھی آویزاں ہیں۔ پوسٹر پر بھارت مخالف نعرے درج کیے گئے ہیں۔ پوسٹروں پر فلسطین اور روہنگیا مسلمانوں کے حق میں بھی آواز بلند کی گئی ہے۔

News Code 1895448

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =