آسٹریلوی ائیرلائن کا طویل ترین پرواز کا عالمی ریکارڈ قائم

آسٹریلوی ائیرلائن نے دنیا کی طویل ترین پرواز کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلوی ائیرلائن نے دنیا کی طویل ترین پرواز کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی تک 19 گھنٹے کی مسلسل پرواز، 17 ہزار 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے آسٹریلین ائیرلائن نے نیا ریکارڈ بنادیا۔

بوئنگ 787 ڈریم لائنر میں سوار 50 مسافروں نے ایک ہی دن میں دو بار سورج طلوع ہوتے ہوئے بھی دیکھا۔آسٹریلوی ائیرلائن قنطاس کی پرواز کیو ایف 7879 جمعہ کو سڈنی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا جس کے ساتھ ہی اسے دنیا کی طویل ترین فلائٹ کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ یہ فاصلے کے اعتبار سے بھی (17800 کلومیٹر) اور دورانیے (19 گھنٹے 19 منٹ) کے اعتبار سے بھی ایک ریکارڈ پرواز تھی۔

News Code 1895446

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =