ایرانی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کا اعلان

ایرانی حکومت نے تیل کی ترسیل اور وسائل کی قومی کمپنی کی طرف سے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پیٹرول کی کوٹہ بندی اور قیمت کی اصلاح کا سسٹم آج سے نافذ ہوجائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے ایرانی حکومت نے تیل کی ترسیل اور وسائل کی قومی کمپنی کی طرف سے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ  پیٹرول کی کوٹہ بندی اور قیمت کی اصلاح کا سسٹم آج سے نافذ ہوجائےگا۔

ایرانی تیل کی قومی کمپنی نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ تینوں قوا کے سربراہان اور اعلی اقتصادی ہماہنگی کونسل کی منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت میں کوٹہ بندی کی اصلاحات کے بعد  اضافہ کیا گیا ہے۔

کوٹہ بندی میں پیٹرول کے ہر لیٹر کی قیمت 1500 تومان ہوگی جبکہ پیٹرول کے ہر لیٹر کی آزاد قیمت 3000 تومان ہوگی  اعلان کے مطابق سوپر پیٹرول کی قیمت 3500 تومان ہوگی۔ کوٹہ بندی کا پیٹرول 6 مہینے تک ایندھن کارڈ میں باقی رہےگا۔

News Code 1895410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =