اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری

اسرائیل کے جنگي طیاروں کے غزہ پر وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین کے اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگي طیاروں کے غزہ پر وحشیانہ اور مجرمانہ حملوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح خان یونس کے علاقہ میں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے عسکری ونگ کے  ایک ٹھکانے پر بمباری کی۔  ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جمعہ کی صبح کو رفح شہر اور اس کے مشرقی علاقہ میں بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینیوں کے خلاف منگل سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 32 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

News Code 1895409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =